حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نئے صوبوں کی بحث پر صدر زرداری کا دوٹوک مؤقف، محسن نقوی سے اہم ملاقات Home / پاکستان /

نئے صوبوں کی بحث پر صدر زرداری کا دوٹوک مؤقف، محسن نقوی سے اہم ملاقات

ایڈیٹر - 03/09/2026
نئے صوبوں کی بحث پر صدر زرداری کا دوٹوک مؤقف، محسن نقوی سے اہم ملاقات

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث کے دوران اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق لندن میں صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بالخصوص نئے صوبوں کے معاملے سمیت دیگر اہم قومی معاملات زیر غور آئے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نئے صوبوں کے حوالے سے اپنے مؤقف میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں دیا اور اپنی سابقہ پوزیشن برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات تقریباً 1 گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ون آن ون بھی اہم امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات، قومی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو بعض اہم معاملات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔