حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری، قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی Home / کھیل /

انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری، قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

ایڈیٹر - 03/09/2026
انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری، قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے کے لیے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی، جہاں کھلاڑی ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں حال ہی میں شامل کیے جانے والے عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا بھی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں اور آخری ٹیسٹ کی تیاریوں میں حصہ لیں گے۔

پاکستانی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں باقاعدہ پریکٹس سیشن کرے گی، جس کے دوران کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے 3 میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے، تاہم قومی ٹیم کے پاس آخری مقابلے میں فتح حاصل کرکے سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کا موقع موجود ہے۔

پاکستانی ٹیم اب آخری ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ شائقین کی نظریں بھی قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔