حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر حملے کی دھمکی، کہا کارروائی ہوئی تو زیادہ دیر نہیں لگے گی Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر حملے کی دھمکی، کہا کارروائی ہوئی تو زیادہ دیر نہیں لگے گی

ایڈیٹر - 03/09/2026
ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر حملے کی دھمکی، کہا کارروائی ہوئی تو زیادہ دیر نہیں لگے گی

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت ایران کو ایک بار پھر نشانہ بنا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ایران کے خلاف کی جانے والی امریکی کارروائی انتہائی شدید نوعیت کی تھی، تاہم اگر حالات نے تقاضا کیا تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی فوجی کارروائی کی صورت میں اسے زیادہ طویل نہیں کیا جائے گا، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی واشنگٹن اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکا تہران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہم عالمی آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور روزانہ لاکھوں بیرل تیل اس راستے سے منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ انتباہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔