حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نوشکی میں کمسن بچی کے قتل کا دلخراش واقعہ، پوسٹ مارٹم میں اہم شواہد سامنے آگئے Home / پاکستان /

نوشکی میں کمسن بچی کے قتل کا دلخراش واقعہ، پوسٹ مارٹم میں اہم شواہد سامنے آگئے

ایڈیٹر - 03/09/2026
نوشکی میں کمسن بچی کے قتل کا دلخراش واقعہ، پوسٹ مارٹم میں اہم شواہد سامنے آگئے

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال میں مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کا پوسٹ مارٹم سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کی عمر 6 سے 7 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کی موت کی وجہ دم گھٹنا قرار دی گئی، جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشانات بھی پائے گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید شواہد کے حصول کے لیے بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے نمونے تجزیے کی غرض سے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم سے متعلق رپورٹ مکمل کرکے آئندہ روز متعلقہ تفتیشی افسر کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی ہلاکت کے الزام میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔