حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جنوبی افریقہ کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا Home / کھیل /

جنوبی افریقہ کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

سلمان اور کپتان رضوان کی سنچریوں کے بدولت جنوبی کو 6 وکٹوں سے شکست

ایڈیٹر - 12/02/2025
جنوبی افریقہ کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

 

کراچی: نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 352 رنز بنائے جس میں ہینرک کلاسین نے 87، میتھیو بریٹزکی 83 اور کپتان ٹیمباباووما نے 82 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کائل ویریانے نے 32 گیندوں پر 44 جبکہ ٹونی 22 اور کوربن بوش 15 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ 

پاکستان کی جانب خوشدل شاہ کے علاوہ تمام باولرز نے 6 سے زائد اوسط سے رنزدیے۔ شاہین اۤفریدی 2 جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ 

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی۔ اور 91 رنز پر تین وکٹیں گرچکی ہیں۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی اۤغا اور محمد رضوان کے درمیان ریکارڈ 260 رنز کی شراکت ہوئی۔ سلمان علی اۤغا نے 103 گیندوں پر شاندار 134 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بناکر ناٹ اۤؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ فخر زمان 41 ، بابر اعظم 23 اور سعود شکیل نے 15 رنز بنائے۔ سلمان علی اۤغا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈر نے 2 جبکہ لنگی اور کوربن بوش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یادرہے کہ پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 350 یا اس سے زائد کا ٹارگٹ عبور کیاہے۔ 

سہ فریقی سیریز کا فائنل میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 فروری کو نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔