حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایل نینو خطرناک حد تک طاقتور ہونے کے قریب، دنیا بھر میں شدید موسم کا خدشہ Home / ماحولیات /

ایل نینو خطرناک حد تک طاقتور ہونے کے قریب، دنیا بھر میں شدید موسم کا خدشہ

ایڈیٹر - 08/09/2026
ایل نینو خطرناک حد تک طاقتور ہونے کے قریب، دنیا بھر میں شدید موسم کا خدشہ

حسبان میڈیا(ویب ڈیسک): بحرالکاہل میں پیدا ہونے والا موسمیاتی رجحان ایل نینو غیرمعمولی شدت اختیار کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، جس کے باعث دنیا کے مختلف خطوں میں شدید گرمی، سیلاب اور خشک سالی جیسے موسمی حالات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی موسمیاتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصوں میں سمندری درجہ حرارت معمول سے نمایاں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست کے وسط کے دوران بعض علاقوں میں سطح سمندر کا درجہ حرارت معمول سے 2.2 سے 2.6 ڈگری زیادہ رہا، جبکہ کچھ مقامات پر زیرِسمندر پانی کا درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق ایل نینو کے فروری 2027 تک برقرار رہنے کا امکان تقریباً 100 فیصد ہے، جبکہ اس کی شدت میں مزید اضافے سے دنیا کے مختلف حصوں میں غیرمعمولی موسمی واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایل نینو کے دوران بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے بڑھ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ہواؤں، بادلوں اور بارش کے عالمی نظام میں تبدیلی آتی ہے۔ یہی تبدیلیاں مختلف خطوں میں گرمی کی شدت، بارشوں، سیلاب اور خشک سالی کی صورت میں نمایاں اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔