حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاق کا 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب روپے سے زائد کی ادائیگی، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش Home / پاکستان /

وفاق کا 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب روپے سے زائد کی ادائیگی، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

ایڈیٹر - 08/09/2026
وفاق کا 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب روپے سے زائد کی ادائیگی، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں، یعنی آئی پی پیز، کو مجموعی طور پر 29 کھرب 35 ارب روپے ادا کیے۔

وزارتِ توانائی کی جانب سے آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی ہیں، جن کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران بجلی کی خریداری اور پیداواری اخراجات کی مد میں 11 کھرب 68 ارب روپے ادا کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق آئی پی پیز کو بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی ادائیگیوں کی مد میں 11 ماہ کے دوران 15 کھرب 65 ارب روپے دیے گئے۔

یوں گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں انرجی اور کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں آئی پی پیز کو مجموعی طور پر 29 کھرب 33 ارب روپے کی ادائیگی بنتی ہے، تاہم فراہم کردہ تفصیلات میں مجموعی ادائیگی 29 کھرب 35 ارب روپے ظاہر کی گئی ہے۔