حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ، نئی شرح کا اعلان Home / پاکستان /

پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ، نئی شرح کا اعلان

ایڈیٹر - 09/09/2026
پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافہ، نئی شرح کا اعلان

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے انسدادِ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق معاوضے میں اضافے کا اطلاق ملک میں ہونے والی آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا، جس کے تحت پولیو ٹیموں کے فیلڈ ورکرز کو نئی شرح کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اگلی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں منعقد ہوگی، جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

قومی مہم کے دوران بڑی تعداد میں فرنٹ لائن ورکرز بچوں تک رسائی حاصل کرکے انہیں پولیو کے خلاف حفاظتی قطرے پلائیں گے، جبکہ معاوضے میں اضافے کا مقصد مہم میں خدمات انجام دینے والے عملے کی حوصلہ افزائی بھی ہے۔