حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صدر زرداری لندن سے پاکستان روانہ، وطن واپسی مؤخر ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی Home / پاکستان /

صدر زرداری لندن سے پاکستان روانہ، وطن واپسی مؤخر ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی

ایڈیٹر - 10/09/2026
صدر زرداری لندن سے پاکستان روانہ، وطن واپسی مؤخر ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے لندن سے پاکستان روانہ ہوگئے۔

وطن روانگی کے موقع پر صدر آصف علی زرداری سے ان کی طبیعت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل ہے اور لندن میں ان کا وقت اچھا گزرا۔

صدر مملکت کو گزشتہ روز پاکستان واپس پہنچنا تھا، تاہم برطانیہ کے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث ان کی واپسی کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔

دورہ برطانیہ کے دوران صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

صدر زرداری کی وطن روانگی کے بعد ان کے پاکستان پہنچنے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جہاں ان کی آئندہ سیاسی اور سرکاری مصروفیات معمول کے مطابق جاری رہنے کا امکان ہے۔