حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صدر زرداری کا بیرون ملک دورہ نجی ، طیارے سے قیام تک تمام اخراجات خود ادا ، صدر سیکرٹریٹ کی وضاحت جاری Home / پاکستان /

صدر زرداری کا بیرون ملک دورہ نجی ، طیارے سے قیام تک تمام اخراجات خود ادا ، صدر سیکرٹریٹ کی وضاحت جاری

ایڈیٹر - 13/09/2026
صدر زرداری کا بیرون ملک دورہ نجی ، طیارے سے قیام تک تمام اخراجات خود ادا ، صدر سیکرٹریٹ کی وضاحت جاری

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک حالیہ دورے سے متعلق صدر مملکت سیکرٹریٹ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور اس کے تمام اخراجات صدر مملکت نے اپنی ذاتی حیثیت میں برداشت کیے۔

صدر مملکت سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے بیرون ملک روانگی کے لیے طیارہ بھی ذاتی طور پر کرائے پر حاصل کیا تھا۔ دورے کے دوران طیارے اور اس کے عملے کے اخراجات بھی سرکاری خزانے سے ادا نہیں کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ طیارے کی پارکنگ، عملے اور بیرون ملک قیام سمیت دورے سے متعلق تمام دیگر اخراجات بھی صدر مملکت نے خود برداشت کیے۔

صدر مملکت سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ وضاحت دورے کے سرکاری یا سرکاری وسائل سے کیے جانے سے متعلق پیدا ہونے والے سوالات کے جواب میں سامنے آئی ہے۔