حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کو دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، ’ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کریں‘، مسعود پزشکیان کا امریکا کو دوٹوک جواب Home / بین الاقوامی /

ایران کو دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، ’ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کریں‘، مسعود پزشکیان کا امریکا کو دوٹوک جواب

ایڈیٹر - 13/09/2026
ایران کو دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، ’ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کریں‘، مسعود پزشکیان کا امریکا کو دوٹوک جواب

حسبان میڈیا (ویب ڈیسک):  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال کے ذریعے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، جبکہ ایرانی عوام کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے امریکی کارروائیوں پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا مقابلہ کرے، شہری تنصیبات، خوراک اور لوگوں کے روزگار کو نشانہ بنانے کی کیا وجہ ہے؟

ایرانی صدر نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ خوراک اور دیگر ضروری وسائل کو نشانہ بنانا قابلِ سوال ہے۔ انہوں نے امریکا کے انسانی حقوق اور انسانیت سے متعلق دعووں پر بھی تنقید کی۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا واقعی انسانیت پر یقین رکھتا ہے تو پھر لوگوں کو پانی، خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات تک رسائی سے محروم کیوں کیا جا رہا ہے؟

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ بیرونی دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایران کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے بقول ایرانی عوام مزاحمت جاری رکھیں گے اور ایران کسی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔