برنگ سیلئ پٹے برنگ پل کے قریب ڈاٹسن گہری کھائی میں جا گری، دو کمسن بچے جاں بحق، پانچ افراد زخمی
ملاکنڈ: سیلئ پٹے برنگ پل کے قریب ایک پک اَپ (ڈاٹسن) گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک بچی موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق بچوں میں 4 سالہ ابشار اور 4 ماہ کا حیان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں رحمانیہ (41 سال)، مدینہ (30 سال)، بصویر(38 سال)، گل بہا (36 سال) اور حلیمہ (3 سال) شامل ہیں۔ زخمی رحمانیہ کے بازو میں فریکچر ہوا ہے۔
ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں اور جاں بحق بچوں کو کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا۔