پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی۔ فخر زمان فائنل کے پلیئر آف دی میچ جبکہ عرفات منہاس پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کےلیے 326 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جو میزبان ٹیم نے 48 اعشاریہ 2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل ایونٹ جیتا ہے۔
گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127رنز کی شاندار باری کھیلی اور میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔
عرفات منہاس 31 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے تو اُن کے پیچھے آنے والے فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
میچ کی وننگ شارٹ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے چھکے کی صورت میں لگائی اور ٹیم کو فتحیاب کیا، حسن نواز 45 گیندوں پر 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔