ضلع باجوڑ کے تھانہ لوئی ماموند پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 3 کلو 600 گرام افیون کیساتھ ملزم کوگرفتارکرلیا گیاہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ لوئی ماموند پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے منشیات از قسم افیون کیساتھ ملزم گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔
ڈی۔ایس۔پی ہنر خان کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی ماموند ظریف خان نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی ڈرائیونگ مسمی معتبر خان ولد امام جان سکنہ نواگئی کر رہا تھا۔ دوران تلاشی گاڑی کے ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے انکے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔