پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی افغان ٹیم نے تیاریوں کا اۤغاز کردیا
لاہور: افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کےلئے تیاریوں کا اۤغاز کردیاہے اور ٹیم نے ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔ کل قذافی اسٹیڈیم میں پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
افغانستان پہلی بار چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے رہاہے اور وہ جنوبی افریقہ، اۤسٹریلیا اور انگلینڈ کیساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔