حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایک معصوم استانی اور 34 بچے شہید ہونے کے بعد بالآخر تحقیقاتی رپورٹ گورنر کو ارسال؛اسکول مالک علاقہ بدر Home / پاکستان /

ایک معصوم استانی اور 34 بچے شہید ہونے کے بعد بالآخر تحقیقاتی رپورٹ گورنر کو ارسال؛اسکول مالک علاقہ بدر

ایڈیٹر - 25/10/2026
ایک معصوم استانی اور 34 بچے شہید ہونے کے بعد بالآخر تحقیقاتی رپورٹ گورنر کو ارسال؛اسکول مالک علاقہ بدر

پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع نجی اسکول کے خوفناک سانحے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی معلوماتی کمیٹی، دونوں نے اپنی الگ الگ تفصیلی رپورٹس گورنر ہاؤس کو بھجوا دی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں تحقیقاتی رپورٹوں میں اسکول انتظامیہ کو اس دلخراش واقعے کا براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، جس کے تحت اسکول کی چھت گرنے سے ایک خاتون استاد سمیت 34 معصوم بچے شہید ہو گئے تھے، جن میں بعض افغان مہاجرین کے بچے بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پشاور بھر میں قائم غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر غفلت کے مرتکب ملازمین کے حوالے سے بھی ضروری کارروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ دوسری جانب سانحے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کے باعث بھاری پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے اور اسکول مالک کو علاقہ بدر کر دیا گیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس بات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ واقعے کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود کیپٹل سٹی پولیس اسکول مالک کے علاوہ دیگر پارٹنرز اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے، جبکہ گرفتار اسکول پرنسپل کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے جس سے متاثرہ والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔