حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے۔ Home / بین الاقوامی /

یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے۔

ایڈیٹر - 25/10/2026
 یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے۔

پیرس / روم: یورپ کے متعدد ممالک اس وقت شدید معاشی بحران، بے پناہ مہنگائی اور بے روزگاری کی لہر کی زد میں ہیں، جس کے نتیجے میں کئی ممالک میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس، اٹلی، اسپین، بیلجیئم اور البانیہ سمیت کئی بڑے یورپی ممالک میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، جہاں کئی مقامات پر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید اور پرتشدد جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔

فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت پیرس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک ملک گیر مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اگرچہ مارچ ابتدائی طور پر پرامن رہا، لیکن اختتام پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا، جہاں جلاؤ گھیراؤ اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگانے کے واقعات پیش آئے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ملک بھر میں 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 1,000 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر اٹلی کے دارالحکومت روم اور دیگر شہروں میں بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 11 افراد کو باقاعدہ گرفتار جبکہ 96 کو زیرِ حراست لیا گیا ہے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے (پیپر اسپرے) کا بے دریغ استعمال کیا، جس سے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔