مدینہ ۔ مسجد نبوی میں روضہ رسول کی زیارت اور ریاض الجنتہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر کر دیئے گئے ۔
ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق نئے اوقات کار کے تحت مردوں کیلئے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اور دن میں وقت 11 بجے سے عشا تک ہوگا۔
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواتین کیلئے زیارت کا وقت فجر کے بعد سے دن کے 11 بجے اور عشا کے بعد رات 2 بجے تک ہوگا۔