پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود عوام مہنگائی سے ریلیف کے منتظر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پیٹرول 32 روپے ڈیزل 24 روپے سے زائد سستا ہوگیا، تاہم قیمتوں میں کمی کا ریلیف صارفین تک منتقل نہیں ہوسکا۔
کراچی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے والے اب پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود قیمتیں کم کرنا بھول گئے ہیں۔