محکمہ تعلیم باجوڑ کی بڑی انتظامی کارروائی؛ اے ڈی ای او محمد نظیر ملاخیل باجوڑ ماڈل اسکول کے اضافی چارج سے سبکدوش، اصل عہدے پر واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت
خار، باجوڑ (حسبان نیوز ڈیسک): ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مرد) باجوڑ کی جانب سے ایک اہم انتظامی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) محمد نظیر ملاخیل کو باجوڑ ماڈل اسکول اینڈ کالج فار بوائز کے انچارج پرنسپل کے اضافی عہدے سے فوری طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ آفیشل آرڈر کے مطابق یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جس کے تحت ان کا اضافی چارج منسوخ کر کے انہیں ان کے اصل فل ٹائم عہدے اے ڈی ای او (سیکنڈری) پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
آفیشل نوٹیفکیشن میں سخت تادیبی و انتظامی ہدایات جاری کرتے ہوئے محمد نظیر ملاخیل کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ آج ہی دوپہر 2:00 بجے تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (مرد) باجوڑ میں حاضری یقینی بنائیں اور بغیر کسی تاخیر کے اپنی باقاعدہ دفتری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی جانب سے اس اہم ترین تکیلفی حکم نامے کی باقاعدہ نقول ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈائریکٹر آف ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام کو بھی دفتری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے باجوڑ ماڈل اسکو