چارسدہ ۔ تھانہ مندنی کی حدود میں واقع پیرانوں کے علاقے میں پچاس ہزار روپے کے تنازعہ پر تکرار کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس مندنی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں زاہد شاہ عرف بلبل شاہ ولدمستان شاہ اور سجاد ولد سرتاج شامل ہیں جبکہ زخمیوں زاہد شاہ اور ولد کی شناخت عاطف منیر، عالمگیر شاہ اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی نعشیں تنگی ہسپتال منتقل کی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس افسران سمیت بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہدا اکٹھے کر لیے گئے۔
پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فریقین نے تھانہ مندنی میں ایک دوسرے کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔