حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا Home / لائف سٹائل /

مردان میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

ایڈیٹر - 12/01/2026
مردان میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

مردان۔ تھانہ طورو کے علاقہ بھا گو بانڈہ سوکئی میں بھائی نے تکرار کے بعد شادی شدہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتولہ کے باپ منیر خان ولد گل محمد سکنہ بھا گو بانڈہ نے واقعے کی رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ راولپنڈی میں رہائش پزیر ہیں

وقوعے کے وقت گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ بھا گو بانڈہ میں اپنے بھائی خالد خان کے گھر آئے ہوئے تھے کہ اس دوران میری بیٹی (چ) کا اپنے بھائی مزمل کیسا تھ تکرار ہونے لگا جس پر بھائی نے طیش میں آکر بہن پر فائر نگ کر دی۔

جس سے وہ لگ کر جاں بحق ہوگئی رپورٹ کے مطابق مقتولہ 18 سالہ (چ) کی شادی ایک سال قبل پنڈی میں کامران ولد علی افسر کیساتھ ہوئی تھی اور وقوعے کے وقت وہ اپنے باپ اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ چاچا کے گھر آئی تھی۔