حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔صدیق آباد پھاٹک خار میں انسدادِ تجاوزات کارروائی۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ۔صدیق آباد پھاٹک خار میں انسدادِ تجاوزات کارروائی۔

ایڈیٹر - 18/02/2026
باجوڑ۔صدیق آباد پھاٹک خار میں انسدادِ تجاوزات کارروائی۔

باجوڑ۔صدیق آباد پھاٹک خار میں انسدادِ تجاوزات کارروائی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشد کمال نے تحصیلدار خار حبیب الرحمٰن، ٹی ایم اے خار کے عملے اور مقامی پولیس کے ہمراہ صادق آباد پھاٹک بازار خار میں انسدادِ تجاوزات کارروائی کی۔کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں تاکہ ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔ دکانداروں اور خوانچہ فروشوں کو پہلے متعدد بار ہدایات جاری کی گئی تھیں، تاہم بعض افراد نے عملدرآمد نہ کیا جس پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔کاروباری برادری کو ہدایت کی گئی کہ سڑکوں، گلیوں اور فٹ پاتھوں کو سامان اور ریڑھیوں سے صاف رکھا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی