حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن: خار بازار میں انتظامیہ کی سخت نگرانی Home / باجوڑ /

رمضان میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن: خار بازار میں انتظامیہ کی سخت نگرانی

ایڈیٹر - 26/02/2026
رمضان میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن: خار بازار میں انتظامیہ کی سخت نگرانی

 باجوڑ: حکومتِ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کی نگرانی تیز کر دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار محمد نثار خان نے تحصیلدار خار حبیب الرحمن اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عثمان خان کے ہمراہ خار بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران مختلف کریانہ اسٹورز اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا، سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ دکانداروں کو مقررہ قیمتوں کی پابندی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز آن لائن کھلی کچہری (شمال ریڈیو) میں خشک میوہ جات کے معیار سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد رفیق کی خصوصی ہدایات پر خشک میوہ جات کی دکانوں کی الگ سے جانچ کی گئی، جہاں خراب اور زائد المعیاد اشیاء کی چھان بین کے ساتھ صفائی کے ناقص انتظامات پر تنبیہ کی گئی۔

حکام نے خبردار کیا کہ صفائی اور معیار میں کوتاہی یا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشی یا ناقص اشیاء سے متعلق شکایات بروقت متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔