حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت، ڈی پی او باجوڑ محمد خالد کی شہداء کے گھروں کا دورہ، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت، ڈی پی او باجوڑ محمد خالد کی شہداء کے گھروں کا دورہ، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت۔

ایڈیٹر - 27/02/2026

باجوڑ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد نے اج ایس پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کے ہمراہ گزشتہ روز فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبلز سیراج خان اور عمران خان کے گھروں کا دورہ کیا اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈی پی او باجوڑ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے وطن کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باجوڑ پولیس شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے شہداء پیکج کے تحت ملنے والی تمام مراعات جلد از جلد جاری کی جائیں گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔