حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 39 سکول بند Home / باجوڑ /

باجوڑ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 39 سکول بند

ایڈیٹر - 01/03/2026
باجوڑ  میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 39 سکول بند

باجوڑ میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 39 تعلیمی اداروں کو تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک مذکورہ اسکولز بند رہیں گے۔
ضلعی حکام کے مطابق بند کیے گئے اسکولز تحصیل ناوگئ، تحصیل واڑہ ماموند اور تحصیل لوی ماموند میں واقع ہیں، جہاں سیکیورٹی صورتحال کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع بھر میں سرمائی تعطیلات کے اختتام کے بعد تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ان 39 اسکولز کو بدستور بند رکھا جائے گا۔
انتظامیہ نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی نئی پیش رفت کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اعلانات پر نظر رکھیں ۔