حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا: مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں قرضے 809 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا: مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں قرضے 809 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

ایڈیٹر - 01/04/2026
خیبرپختونخوا: مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں قرضے 809 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے مجموعی طور پر 102 ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضے حاصل کیے ہیں اور ان قرضوں کا حجم 809 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سب سے بڑا قرضہ ورلڈ بینک سے لیا گیا جس کے تحت 46 منصوبوں کے لیے 352.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک سے 44 منصوبوں کے لیے 351.8 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک حکومت نے قرضوں اور سود کی مد میں 25.56 ارب روپے ادا کیے، جن میں 15.81 ارب روپے اصل اور 9.75 ارب روپے سود شامل ہیں۔

اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 180 ارب روپے قرض کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ یہ پرانے قرضے ہیں جن کے لیے معاہدے کیے گئے ہیں جب کہ یہ قرضے جاری منصوبوں کے لیے ہیں۔