حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
معیار پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی کو قتل کرنے والا 12 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار Home / پاکستان /

معیار پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی کو قتل کرنے والا 12 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار

ایڈیٹر - 03/04/2026
معیار پولیس کی بڑی کارروائی، بیوی کو قتل کرنے والا 12 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار

تھانہ لوئر دیر: ڈی پی او لوئر دیر فرقان بلال کی ہدایات پر تھانہ معیار پولیس نے ایک اہم کاروائی کے دوران بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والے 12 سال سے روپوش اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، مورخہ 14 ستمبر 2014 کو تھانہ بلامبٹ کے حدود کوزچم کوٹو میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر ملزم رحمان ولی ولد محمد سید سکنہ مرخنو معیار نے اپنے بھائی کے ہمراہ مل کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہو گیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلامبٹ میں درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری تھیں۔

حالیہ کارروائی کے دوران تھانہ معیار پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کوٹکے کے مقام پر جدید حکمت عملی اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ بلامبٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف تعزیراتِ پاکستان PPC کی دفعات 302، 324 اور 338A کے تحت مقدمہ درج ہے۔

 سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون کی گرفت سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔