حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پیٹرول مہنگا مگر، پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان Home / پاکستان /

پیٹرول مہنگا مگر، پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

ایڈیٹر - 04/04/2026
پیٹرول مہنگا مگر، پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرول مہنگا ہونے کے باعث تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد اب اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس ، سپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا۔ گرین الیکٹرو بس میں بھی سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، اسلام آباد میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیرا عظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ فری کی ، وزارت داخلہ مفت ٹرانسپورٹ کا 35 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔