اسلام آباد ۔ ملک میں ایک لٹر پٹرول قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہیں، ایک لٹر پٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں، پٹرول کی ایکس ریفائنری پر اکس 247 روپے 15 پیسے ہے۔
وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل پر شہری 59 روپے 12 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے ہے۔
دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن بھی شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول آئل پر مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے 87 پیسے منافع شامل ہے۔
دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن بھی ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے، فی لیٹر پٹرول قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے بھی شامل ہیں۔
ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد لیکس اور منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے، ایک لیٹرڈیزل پر 35 روپے 74 پیسے کسٹم ڈیوٹی ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل ہے۔
فی لیٹر ڈیزل قیمت میں 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع شامل ہیں۔ ایک لیٹرڈیزل قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی صفر ہے۔