حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لیبیا کشتی حادثہ صوبے کے 10 سے زائد افراد کی موت کی تحقیقات کا آغاز Home / پاکستان /

لیبیا کشتی حادثہ صوبے کے 10 سے زائد افراد کی موت کی تحقیقات کا آغاز

ایڈیٹر - 08/04/2026
لیبیا کشتی حادثہ صوبے کے 10 سے زائد افراد کی موت کی تحقیقات  کا آغاز

لیبیا کشتی حادثے میں صوبے کے 10 سے زائد افراد کی موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی جبکہ واقعہ میں ملوث انسانی سمگلروں کی گرفتاریوں کیلئے بھی لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے مختلف قبائلی علاقوں مختلف بند وبستی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں زندگی کی بازی ہارے اس سے قبل بھی صوبے کے درجنوں نوجوان حادثات میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق کسی ایجنٹ سے تھا اور انہیں کس طرح لیبیا منتقل کیا گیا ان انسانی سمگلروں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔