حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا کا پشاور میں قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، Home / پاکستان /

امریکا کا پشاور میں قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ،

ایڈیٹر - 06/05/2026
امریکا کا پشاور میں  قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ،

واشنگٹن  ڈی سی: امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو بتدریج بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی ذمہ داریاں اب اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کے سپرد کی جائیں گی۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پشاور میں امریکی موجودگی میں رد و بدل ضرور ہوگا، تاہم پاکستان سے متعلق پالیسی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ رابطے برقرار رکھے جائیں گے، جن کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، علاقائی استحکام کو مضبوط کرنا اور امریکی مفادات کا تحفظ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی مشن بدستور سرگرم رہے گا اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود سفارتی دفاتر کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔