حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لکی مروت میں پولیس گشت پر بم حملے کی کوشش ناکام، اہلکار محفوظ Home / پاکستان /

لکی مروت میں پولیس گشت پر بم حملے کی کوشش ناکام، اہلکار محفوظ

ایڈیٹر - 12/06/2026
لکی مروت میں پولیس گشت پر بم حملے کی کوشش ناکام، اہلکار محفوظ

لکی مروت: لکی مروت میں پولیس کی گشتی ٹیم کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا جبکہ دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس پارٹی معمول کے گشت پر موجود تھی۔ غزنی خیل اڈہ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد کے ذریعے پولیس ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترجمان نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، تاہم حملے کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔