حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گھر داماد کے ہاتھوں ساس کا قتل، لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد صندوق میں بند کر کے کھیتوں میں دفن کردیا Home / پاکستان /

گھر داماد کے ہاتھوں ساس کا قتل، لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد صندوق میں بند کر کے کھیتوں میں دفن کردیا

ایڈیٹر - 28/04/2026
گھر داماد کے ہاتھوں ساس کا قتل،  لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد صندوق میں بند کر کے کھیتوں میں دفن کردیا

لاہور: پولیس نے چھ ماہ پرانے اندوہناک قتل کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے داماد کو گرفتار کر لیا، جس نے مبینہ طور پر اپنی ساس کو قتل کر کے لاش صندوق میں بند کر کے کھیتوں میں دفن کر دی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اکرام نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ مقتولہ بشریٰ بی بی نے چند ماہ قبل اپنی بھینس فروخت کر کے 6 لاکھ روپے حاصل کیے تھے۔ ملزم بار بار یہ رقم مانگ رہا تھا، تاہم انکار پر اس نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد مقتولہ کی گمشدگی کا تاثر دینے کی کوشش کی، جبکہ پولیس نے پہلے ہی خاتون کے اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد رقم چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ شک گزرنے پر اسے حراست میں لیا گیا تو دورانِ پوچھ گچھ تمام حقائق سامنے آ گئے۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے لاش برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے وقت ملزم کی اہلیہ کھیتوں میں کام کے لیے گئی ہوئی تھی۔