حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان کے کونسے صوبے پر کتنا قرضہ ؟ وزارت خزانہ کی دستاویز Home / پاکستان /

پاکستان کے کونسے صوبے پر کتنا قرضہ ؟ وزارت خزانہ کی دستاویز

ایڈیٹر - 05/05/2026
 پاکستان کے کونسے صوبے پر کتنا قرضہ ؟ وزارت خزانہ کی دستاویز

ملکی مالیاتی صورتحال سے متعلق جاری تازہ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں صوبہ پنجاب واحد خطہ رہا جہاں بیرونی قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر تمام صوبوں میں واجبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران پنجاب کے بیرونی قرضوں میں تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، جو اس عرصے میں ایک نمایاں پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

اس کے برعکس اسی مدت میں سندھ کے بیرونی قرضوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جہاں واجبات 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تک بڑھ گئے۔ خیبرپختونخوا میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بلوچستان کے بیرونی قرضوں میں بھی 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ سامنے آیا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیرونی قرضوں کے حجم میں معمولی کمی ہوئی۔ آزاد کشمیر کے قرضوں میں 40 لاکھ ڈالرز جبکہ گلگت بلتستان کے قرضوں میں 10 لاکھ ڈالرز کی کمی نوٹ کی گئی۔

تاہم مجموعی حجم کے لحاظ سے پنجاب اب بھی بیرونی قرضوں کے معاملے میں دیگر صوبوں سے آگے ہے، جو صوبائی مالیاتی ڈھانچے کے حوالے سے ایک اہم پہلو سمجھا جا رہا ہے۔