حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کا امریکا پر جنگ بندی توڑنے کا الزام، آبنائے ہرمز پر سخت مؤقف Home / پاکستان /

ایران کا امریکا پر جنگ بندی توڑنے کا الزام، آبنائے ہرمز پر سخت مؤقف

ایڈیٹر - 05/05/2026
ایران کا امریکا پر جنگ بندی توڑنے کا الزام، آبنائے ہرمز پر سخت مؤقف

ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور اہم تجارتی راستوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کے باعث جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کے نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے، جو عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران ایک نئی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے، جو بتدریج واضح ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال کے تسلسل سے امریکا کو تشویش لاحق ہے۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران نے ابھی اپنی مکمل حکمت عملی کا آغاز بھی نہیں کیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید سخت اقدامات سامنے آ سکتے ہیں۔