حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پالتو جانوروں کی کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتنے پر مالکان کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ Home / پاکستان /

پالتو جانوروں کی کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتنے پر مالکان کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

ایڈیٹر - 20/05/2026
پالتو جانوروں کی کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتنے  پر مالکان کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: سینیٹ میں فوجداری قوانین ترمیمی بل منظور، پالتو جانوروں کی غفلت پر مالکان کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

حسبان میڈیا کی موصولہ رپورٹ کے مطابق، سینیٹ آف پاکستان نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک انتہائی اہم اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے 'فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023' متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے پیش کیے گئے اس ترمیمی بل کے تحت پالتو کتوں اور دیگر جانوروں کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی شکنجہ تیار کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق، پالتو جانوروں کی دیکھ بھال میں غفلت یا لاپرواہی کے باعث کسی بھی شہری کو جسمانی یا جانی نقصان پہنچنے کی صورت میں اسے ایک سنگین اور ناپابِل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعہ ۲۸۹ میں کی جانے والی اس اہم ترمیم کے تحت اب قصداً غفلت برتنے والے مالک کو دو سال تک قید کی سزا اور دو لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ لاپرواہی ثابت ہونے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ترمیمی بل کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کے مالکان اپنے جانوروں کی مناسب نگرانی، دیکھ بھال اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے قانونی طور پر پابند ہوں گے تاکہ عام شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کا سدِباب کیا جا سکے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک بھر میں پالتو جانوروں، خصوصاً کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث اس سخت قانون سازی کا وقت پر کیا جانا ناگزیر ہو چکا تھا۔