چارسدہ: پڑانگ ماجوکی میں مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مکان کی چھت اچانک گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو چارسدہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا۔ حادثے میں 35 سالہ آجاد، اور 25 سالہ نائلہ زخمی ہوئے، جبکہ سجاول (عمر12سال)، ابوبکر (عمر3سال) اور عمیر (عمر2سال) جاں بحق ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا